الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. ابن رافع بن خديج، عن أبيه والاختلاف على مجاهد في روايته
ابن رافع بن خدیج کی اپنے والد سے روایات، اور مجاہد سے اس روایت میں اختلاف
حدیث نمبر: 4353
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّبَالِيُّ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، ثَنَا رَبَاحُ بْنُ أَبِي مَعْرُوفٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يَقُولُ: رَاحَ عُمُومَتِي إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ رَجَعُوا إِلَيْنَا، فَقَالُوا: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَاكُمْ عَنْ أَمْرٍ كَانَ لَنَا نَافِعًا، وَطَاعَةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَكُمْ أَنْفَعُ قَالَ: لِيَزْرَعْ أَحَدُكُمْ أَرْضَهُ أَوْ لِيَمْنَحْهَا أَوْ يَدَعْهَا بَوَارًا.
امام مجاہد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میرے چچا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے پھر ہمارے پاس واپس آئے، پھر انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں ایک ایسے کام سے منع فرمایا ہے جو ہمارے لیے فائدہ مند تھا، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت تمہارے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنی زمین خود کاشت کرے، یا کسی کو دے دے، یا اسے بنجر ہی چھوڑ دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4353]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 265، حدیث 4368»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 4353 in Urdu