🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. باب ما جاء في التداوي وترك الغيبة وحسن الخلق
علاج کروانے، غیبت چھوڑنے اور حسنِ اخلاق کے بارے میں وارد روایات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 460
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَا: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَرَفَاتٍ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، وَكَأَنَّ عَلَى رُؤُوسِ أَصْحَابِهِ الطَّيْرَ، فَجَاءَتْهُ الْأَعْرَابُ مِنْ هَاهُنَا وَهَاهُنَا: يَا رَسُولَ اللهِ عَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا وَكَذَا؟ عَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا وَكَذَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: عِبَادَ اللهِ، رَفَعَ اللهُ الْحَرَجَ إِلَّا مَنِ اقْتَرَضَ مِنِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ ظُلْمًا فَذَلِكَ الَّذِي حَرِجَ وَهَلَكَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، نَتَدَاوَى؟ قَالَ: " تَدَاوَوْا فَإِنَّ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَمْ يُنْزِلْ دَاءً إِلَّا وَضَعَ لَهُ دَوَاءً إِلَّا الْهَرَمَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، فَمَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ النَّاسُ؟ فَقَالَ: " إِنَّ النَّاسَ لَمْ يُعْطَوْا شَيْئًا خَيْرًا مِنْ خُلُقٍ حَسَنٍ.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں عرفات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اتنی خاموشی سے بیٹھے تھے کہ گویا ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہوں۔ اتنے میں ادھر ادھر سے بدو آنے لگے: یا رسول اللہ! کیا ہم پر فلاں فلاں چیز میں حرج ہے؟ کیا ہم پر فلاں فلاں چیز میں حرج ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندو! اللہ نے حرج ختم کر دیا ہے، سوائے اس شخص کے جو کسی مسلمان (کی عزت) پر ظلماً ڈاکہ ڈالے، وہی ہے جو حرج میں پڑا اور ہلاک ہوا۔“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم علاج کروائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علاج کرواؤ، اللہ عزوجل نے کوئی بیماری نہیں اتاری مگر اس کے لیے دوا بھی رکھی ہے سوائے بڑھاپے کے۔“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! لوگوں کو دی گئی چیزوں میں سب سے بہتر چیز کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو اچھے اخلاق سے بہتر کوئی چیز نہیں دی گئی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 460]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 179، حدیث 463»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 460 in Urdu