الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. باب الرخصة في إقامة الصلاة في الرواحل في السفر في اليوم المطر
سفر میں بارش کے دن سواری پر نماز پڑھنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 493
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ، قَالَ: صَلَّيْنَا الْعِشَاءَ بِالْبَصْرَةِ وَمُطِرْنَا، ثُمَّ جِئْتُ أَسْتَفْتِحُ، فَقَالَ لِي أَبِي أُسَامَةُ: رَأَيْتُنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمُطِرْنَا فَلَمْ تَبُلَّ السَّمَاءُ أَسْفَلَ نِعَالِنَا، فَنَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ.
ابوالملیح بن اسامہ بیان کرتے ہیں: ہم نے بصرہ میں عشاء کی نماز پڑھی اور ہم پر بارش ہوئی، پھر میں (گھر) آیا اور دروازہ کھلوانے لگا تو میرے والد سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ہم نے اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پایا اور ہم پر بارش ہوئی، مگر آسمان (کی بارش) نے ہمارے جوتوں کے تلوے بھی نہیں بھگوئے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے پکار کر کہا: ”اپنے ٹھکانوں میں نماز پڑھ لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 493]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 188، حدیث 496»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 493 in Urdu