الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. باب ما جاء في لزوم الجماعة، والنهي عن مفارقتها وغير ذلك
جماعت کو لازم پکڑنے اور اس سے جدا ہونے کی ممانعت وغیرہ کے بارے میں وارد روایات کا بیان
حدیث نمبر: 492
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا عَامِرُ بْنُ مُدْرِكٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْأَقْمَرِ، حَدَّثَنِي أُسَامَةُ بْنُ شَرِيكٍ الثَّعْلَبِيُّ، قَالَ: إِنِّي لَمَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ قُرِّبَتْ إِلَيْهِ جِنَازَةٌ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهَا، فَالْتَفَتَ فَبَصُرَ بِامْرَأَةٍ مُقْبِلَةٍ، فَقَالَ: " رُدُّوهَا " فَرَدُّوهَا مِرَارًا حَتَّى تَوَارَتْ، فَلَمَّا رَآهَا تَوَارَتْ كَبَّرَ عَلَيْهَا.
سیدنا اسامہ بن شریک ثعلبی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا کہ آپ کے سامنے ایک جنازہ لایا گیا تاکہ آپ اس پر نماز پڑھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مڑ کر دیکھا تو ایک عورت کو آتے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے واپس بھیجو۔“ چنانچہ اسے بار بار واپس بھیجا گیا یہاں تک کہ وہ اوجھل ہو گئی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اوجھل ہوتے دیکھا تو جنازے پر تکبیر کہی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 492]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 187، حدیث 495»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 492 in Urdu