الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
146. السائب بن يزيد، عن زيد بن خالد
سائب بن یزید کی سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5147
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي عَاصِمٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنِ ابْنٍ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْأَعْمَى، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - رَآهُ يُصَلِّي بَعْدَ الْعَصْرِ، فَضَرَبَهُ بِالدِّرَّةِ وَهُوَ يُصَلِّي كَمَا هُوَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: " وَاللهِ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لَا أَدَعُهَا بَعْدَ إِذْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّيهَا ".
سائب بن یزید بیان کرتے ہیں کہ سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عصر کے بعد نماز پڑھتے دیکھا تو انہیں دُرّے سے مارا جبکہ وہ اسی طرح نماز پڑھتے رہے، جب فارغ ہوئے تو کہا: اللہ کی قسم، اے امیر المومنین! میں اسے کبھی نہیں چھوڑوں گا جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5147]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 228، حدیث 5166»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5147 in Urdu