🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
91. هشام بن سعد عن أبي حازم
ہشام بن سعد کی ابوحازم سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5729
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ إِلَيْهِ، فَقَالَتْ: إِنِّي جِئْتُ يَا رَسُولَ اللهِ أَهَبُ لَكَ نَفْسِي، فَصَعَّدَ فِيهَا النَّظَرَ وَصَوَّبَهُ، ثُمَّ سَكَتَ، فَقَامَ رَجُلٌ مَا عَلَيْهِ إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ، عَاقِدٌ طَرَفَيْهِ عَلَى عُنُقِهِ، فَقَالَ: إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكَ بِهَا حَاجَةٌ فَزَوِّجْنِيهَا، فَقَالَ لَهُ: " أَعِنْدَكَ شَيْءٌ؟ " قَالَ: لَا، قَالَ: " فَلَا بُدَّ لَهَا مِنْ شَيْءٍ، فَاذْهَبْ فَالْتَمِسْ "، فَذَهَبَ فَالْتَمَسَ، فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا، فَرَجَعَ فَقَالَ: لَمْ أَجِدْ شَيْئًا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اذْهَبْ فَالْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ، فَذَهَبَ، ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ: وَلَا خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ لَمْ أَجِدْهُ، ثُمَّ جَلَسَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ؟ "، فَقَالَ: سُورَةُ كَذَا وَسُورَةُ كَذَا، فَقَالَ: " قَدْ زَوَّجْتُكَهَا عَلَى مَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ.
سیدنا سہل بن سعد انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ ایک عورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئی اور کہا: یا رسول اللہ! میں آئی ہوں کہ اپنے آپ کو آپ کے لیے ہبہ کر دوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اوپر سے نیچے تک دیکھا، پھر خاموش رہے۔ اتنے میں ایک آدمی کھڑا ہوا جس کے پاس صرف ایک کپڑا تھا، جسے اس نے اپنی گردن پر باندھ رکھا تھا، اس نے عرض کیا: اگر آپ کو اس کی ضرورت نہیں تو مجھ سے اس کا نکاح کروا دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کچھ ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کچھ نہ کچھ تو دینا ہی ہوگا، جاؤ تلاش کرو۔“ وہ گیا اور تلاش کیا مگر کچھ نہ ملا، تو واپس آ کر کہا: مجھے کچھ نہیں ملا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”جاؤ تلاش کرو، خواہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہی سہی۔“ وہ گیا، پھر واپس آ کر کہا: لوہے کی انگوٹھی بھی مجھے نہ ملی۔ پھر وہ بیٹھ گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تمہیں قرآن میں سے کیا یاد ہے؟“ اس نے کہا: فلاں فلاں سورت۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہارا نکاح اسی قرآن کے عوض کر دیا جو تمہیں یاد ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5729]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 133، حدیث 5750»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5729 in Urdu