الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. أبو غسان محمد بن مطرف عن أبي حازم
ابوغسان محمد بن مطرف کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5768
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَا أَبُو غَسَّانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: هُشِّمَتِ الْبَيْضَةُ عَلَى رَأْسِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ، وَكُسِرَتْ رَبَاعِيَتُهُ، وَجُرِحَ وَجْهُهُ، فَكَانَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَغْسِلُ عَنْهُ الدَّمَ، وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَأْتِيهَا بِالْمَاءِ، فَلَمَّا أَصَابَ الْجُرْحَ الْمَاءُ، كَثُرَ دَمُهُ فَلَمْ يَرْقَأِ الدَّمُ، حَتَّى أَخَذَتْ قِطْعَةً مِنْ حَصِيرٍ، فَأَحْرَقَتْهُ حَتَّى عَادَ رَمَادًا، ثُمَّ جَعَلَتْ عَلَى الْجُرْحِ، فَرَقَأَ الدَّمُ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر خود ٹوٹ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رباعی دانت شہید ہو گیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ زخمی ہو گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اس سے خون دھوتی تھیں، اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ان کے پاس پانی لاتے تھے۔ جب زخم پر پانی لگا تو خون اور زیادہ بہنے لگا اور رکنے کا نام نہ لیا، یہاں تک کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے ایک چٹائی کا ٹکڑا لیا اور اسے جلا کر راکھ بنا دیا، پھر اسے زخم پر لگا دیا، تو خون رک گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5768]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 144، حدیث 5789»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5768 in Urdu