🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
97. أبو غسان محمد بن مطرف عن أبي حازم
ابوغسان محمد بن مطرف کی ابوحازم سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5769
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَا أَبُو غَسَّانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ إِلَى امْرَأَةٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ، وَكَانَ لَهَا عَبْدٌ نَجَّارٌ، فَقَالَ لَهَا: مُرِي عَبْدَكِ، فَلْيَعْمَلْ لِي أَعْوَادًا كَالْمِنْبَرِ، فَأَمَرَتْ عَبْدَهَا، فَذَهَبَ إِلَى الْغَابَةِ، فَقَطَعَ مِنَ الطَّرْفَاءِ، فَصَنَعَ لَهُ مِنْبَرًا، فَلَمَّا قَضَاهُ، أَرْسَلَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَضَاهُ، قَالَ: فَأُرْسِلَ بِهِ إِلَيَّ، فَجَاءُوا بِهِ إِلَيْهِ، فَاحْتَمَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعَهُ حَيْثُ تَرَوْنَ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مہاجرین کی ایک عورت کے پاس کسی کو بھیجا، اس کا ایک بڑھئی غلام تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اپنے غلام کو حکم دو کہ وہ میرے لیے منبر جیسی لکڑیاں بنائے۔“ چنانچہ اس نے اپنے غلام کو حکم دیا، وہ غابہ گیا اور طرفاء کی لکڑی کاٹی، اور اس کے لیے منبر بنایا۔ جب وہ اسے مکمل کر چکا تو اس عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی کہ وہ مکمل ہو چکا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس وہ میری طرف بھیج دیا جائے۔“ چنانچہ وہ اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اٹھا کر وہاں رکھ دیا جہاں تم دیکھ رہے ہو۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5769]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 145، حدیث 5790»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5769 in Urdu