الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. أبو غسان محمد بن مطرف عن أبي حازم
ابوغسان محمد بن مطرف کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5773
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَا أَبُو غَسَّانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: لَمَّا عَرَّسَ أَبُو سَهْلٍ أُسَيْدٌ السَّاعِدِيُّ، دَعَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ، وَصَنَعَ لَهُمْ طَعَامًا، وَمَا قَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ إِلَّا امْرَأَتُهُ أُمُّ أُسَيْدٍ، وَبَلَّتْ تَمَرَاتٍ مِنَ اللَّيْلِ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ، فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الطَّعَامِ، أَتَتْهُ بِهِ فَسَقَتْهُ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”جب ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ کی شادی ہوئی تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو دعوت دی، اور ان کے لیے کھانا تیار کیا، اور ان کے سامنے کھانا صرف ان کی بیوی ام اسید نے ہی پیش کیا۔ انہوں نے رات ہی میں کچھ کھجوریں پتھر کے ایک برتن میں بھگو دی تھیں، تو جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے سے فارغ ہوئے تو وہ اسے لے کر آئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پلایا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5773]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 146، حدیث 5794»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5773 in Urdu