الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
235. سعيد المقبري عن سلمة بن الأكوع
سعید مقبری کی سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6206
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَعُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، اخْتَلَفَا فِي الْمُتْعَةِ، فَقَالَ عُرْوَةُ: هِيَ زِنًى، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَمَا يُدْرِيكَ يَا عُرَيَّةُ؟، فَمَرَّ بِهِمَا سَلَمَةُ بْنُ الْأَكْوَعِ، فَسَأَلَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: غَرَّبَ بِنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ثَلَاثَةَ أَشْهُرٍ، كُنْتُ أَخْرَجُ مَعَ الْجَيْشِ، فَأُقِيمُ حِينَ يُقِيمُونَ، وَأُمْسِي حِينَ يُمْسُونَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: مَنْ شَاءَ فَلْيَسْتَمْتِعْ مِنْ هَذِهِ النِّسَاءِ.
سعید مقبری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اور عروہ بن زبیر رحمہ اللہ کا متعہ کے بارے میں اختلاف ہوا، عروہ نے کہا: یہ زنا ہے، اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: اے عُرَیّہ! تمہیں کیا معلوم؟ اتنے میں سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے گزرے، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان سے پوچھا، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں لے کر تین ماہ کے لیے دور (سفر پر) نکلے، میں لشکر کے ساتھ نکلتا، جب وہ پڑاؤ ڈالتے تو میں بھی ڈالتا اور جب وہ شام کرتے تو میں بھی کرتا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چاہے ان عورتوں سے متعہ کر لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6206]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 13، حدیث 6232»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6206 in Urdu