🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
236. عكرمة بن عمار، عن إياس بن سلمة، عن أبيه
عکرمہ بن عمار کی ایاس بن سلمہ کے واسطے سے ان کے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6207
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، قَالَا: ثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، ثَنَا إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَوْمَ خَيْبَرَ: لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ الْيَوْمَ رَجُلًا يُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ، وَيُحِبُّهُ اللهُ وَرَسُولُهُ، قَالَ: فَبَعَثَنِي إِلَى عَلِيٍّ، وَهُوَ أَرْمَدُ، فَجِئْتُ بِهِ أَقُودُهُ، فَتَفَلَ فِي عَيْنِهِ، فَبَرَأَ، وَأَعْطَاهُ الرَّايَةَ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ خیبر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں آج یہ جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، اور اللہ اور اس کے رسول اسے محبوب رکھتے ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بلانے بھیجا، جبکہ ان کی آنکھیں دکھ رہی تھیں، میں انہیں ہاتھ پکڑ کر لے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھ میں اپنا لعاب دہن لگایا تو وہ ٹھیک ہو گئی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جھنڈا عطا فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6207]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 13، حدیث 6233»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6207 in Urdu