الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
374. عامر الشعبي، عن سمرة بن جندب
عامر شعبی کی سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6723
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: " هَاهُنَا مِنْ بَنِي النَّجَّارِ أَحَدٌ؟ " فَنَادَى ثَلَاثًا، فَأَجَابَهُ رَجُلٌ فِي الثَّالِثَةِ، فَقَالَ: " هَلْ سَمِعْتَ نِدَائِي؟ " قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّ صَاحِبَكُمْ فُلَانًا احْتُبِسَ عَنِ الْجَنَّةِ مِنْ أَجْلِ الدَّيْنِ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ، فَإِنْ شِئْتُمْ فَافْدُوهُ مِنْ عَذَابِ اللهِ، وَإِنْ شِئْتُمْ فَأَسْلِمُوهُ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی، پھر جب فارغ ہوئے تو فرمایا: ”یہاں بنو نجار میں سے کوئی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار پکارا، تیسری بار ایک شخص نے جواب دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے میری پکار سنی؟“ اس نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا ساتھی فلاں شخص اپنے ذمے قرض کی وجہ سے جنت سے روک دیا گیا ہے، اگر تم چاہو تو اسے اللہ کے عذاب سے چھڑا لو، اور اگر چاہو تو اسے (اس کے سپرد) چھوڑ دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6723]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 179، حدیث 6753»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6723 in Urdu