🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
374. عامر الشعبي، عن سمرة بن جندب
عامر شعبی کی سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6724
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْفَزَارِيِّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: أَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، ذَاتَ يَوْمٍ عَلَى الْقَوْمِ، فَقَالَ: " هَاهُنَا مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَحَدٌ؟ " فَسَكَتَ الْقَوْمُ، وَكَانَ إِذَا ابْتَدَأَهُمْ بِشَيْءٍ سَكَتُوا، ثُمَّ قَالَ: " هَاهُنَا مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَحَدٌ؟ " فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: هَذَا فُلَانٌ، قَالَ: إِنَّ صَاحِبَكُمْ مَحْبُوسٌ دُونَ الْجَنَّةِ بِدَيْنِهِ " فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: عَلَيَّ دَيْنُهُ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے تو فرمایا: ”یہاں فلاں قبیلے کا کوئی شخص ہے؟“ تو لوگ خاموش رہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ جب آپ کسی بات کا آغاز فرماتے تو لوگ خاموش ہو جاتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ فرمایا: ”یہاں فلاں قبیلے کا کوئی شخص ہے؟“ تو ایک شخص نے کہا: یہ فلاں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا ساتھی اپنے قرض کی وجہ سے جنت سے پہلے روکا ہوا ہے۔“ تو لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا: اس کا قرض میرے ذمے ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6724]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 179، حدیث 6754»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6724 in Urdu