الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. شهر بن حوشب، عن أبي أمامة
شہر بن حوشب کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7533
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا فِطْرُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ شِمْرِ بْنِ عَطِيَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ شَهْرَ بْنَ حَوْشَبٍ، يَقُولُ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ فِي الْمَسْجِدِ، فَوَجَدْتُهُ يَنْقَلِي، فَقُلْتُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ، حَدِّثْنِي عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: نَعَمْ، أَمَا إِنِّي لَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً أَوْ أَرْبَعًا أَوْ خَمْسًا لَمْ أُحَدِّثْكُمُوهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ، ثُمَّ انْطَلَقَ إِلَى الصَّلَاةِ خَرَجَتْ ذُنُوبُهُ مِنْ سَمْعِهِ وَبَصَرِهِ وَيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ " فَقَالَ أَبُو ظَبْيَةَ: ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَسَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمِثْلِ هَذَا الْحَدِيثِ، وَزَادَ فِيهِ " إِذَا آوَى الرَّجُلُ إِلَى فِرَاشِهِ طَاهِرًا، ثُمَّ تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ، لَمْ يَسْأَلِ اللهَ تَعَالَى مِنْ خَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ ".
شہر بن حوشب رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں مسجد میں سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو میں نے انہیں (اپنے کپڑوں سے) جوئیں نکالتے پایا، میں نے کہا: اے ابو امامہ! مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث سنائیے۔ انہوں نے فرمایا: ہاں، سنو! اگر میں نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف ایک یا دو یا تین یا چار یا پانچ بار سنا ہوتا تو تمہیں نہ سناتا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جب مسلمان آدمی وضو کرے، پھر نماز کی طرف چلا جائے، تو اس کے گناہ اس کے کانوں، آنکھوں، ہاتھوں اور پاؤں سے نکل جاتے ہیں۔“ ابو ظبیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی جیسی حدیث بیان کی، اور اس میں یہ اضافہ کیا: ”جب آدمی پاکیزگی کی حالت میں اپنے بستر پر جائے، پھر رات کو کسی وقت آنکھ کھلے تو وہ اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت کی جو بھلائی بھی مانگے گا، اللہ اسے وہ عطا فرمائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7533]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 124، حدیث 7564»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7533 in Urdu