الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. ومما أسند أنس بن مالك رضي الله عنه
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 757
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى الدِّمَشْقِيِّ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ أُنَاسًا أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: سَعِّرْ لَنَا أَسْعَارًا يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ غَلَاءَ أَسْعَارِكُمْ وَرُخْصِهَا بِيَدِ اللهِ - عَزَّ وَجَلَّ - إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَيْسَ لِأَحَدٍ مِنْكُمْ قِبَلِي مَظْلَمَةٌ فِي مَالٍ وَلَا دَمٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے لیے قیمتیں مقرر فرما دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری چیزوں کی گرانی اور سستی اللہ عزوجل کے ہاتھ میں ہے، مجھے امید ہے کہ میں اللہ عزوجل سے اس حال میں ملوں کہ تم میں سے کسی کا مجھ پر مال یا خون کا کوئی ظلم نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 757]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 261، حدیث 761»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 757 in Urdu