الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. الحسن بن أبي الحسن، عن عثمان بن أبي العاص
حسن بن ابی حسن کی سیدنا عثمان بن ابی عاص رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 8349
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْحَرَّانِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ كَرِيزٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: دُعِيَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ إِلَى خِتَانٍ، فَأَبَى أَنْ يُجِيبَ، فَقِيلَ لَهُ: فَقَالَ: " إِنَّا كُنَّا لَا نَأْتِي الْخِتَانَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَا يُدْعَى إِلَيْهِ ".
حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کو ایک ختنے (کی تقریب) میں بلایا گیا، تو انہوں نے جانے سے انکار کر دیا۔ ان سے (اس کی وجہ) پوچھی گئی تو انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ختنے (کی تقریب) میں نہیں جایا کرتے تھے، اور نہ اس کی طرف بلایا جاتا تھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8349]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 57، حدیث 8381»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 8349 in Urdu