🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9482
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ، دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَابْنُ مَسْعُودٍ، وَحُذَيْفَةُ، وَأَبُو مُوسَى فِي عَرْصَةِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ الْوَلِيدُ: إِنَّ الْعِيدَ قَدْ حَضَرَ فَكَيْفَ أَصْنَعُ؟ فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: تَقُولُ اللهُ أَكْبَرُ، وَتَحْمَدُ اللهَ، وَتُثْنِي عَلَيْهِ، وَتُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَدْعُو اللهَ، ثُمَّ تُكَبِّرُ، وَتَحْمَدُ اللهَ، وَتُثْنِي عَلَيْهِ، وَتُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ تُكَبِّرُ، وَتَحْمَدُ اللهِ، وَتُثْنِي عَلَيْهِ، وَتُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَدْعُو اللهَ، ثُمَّ تُكَبِّرُ، وَتَحْمَدُ اللهَ، وَتُثْنِي عَلَيْهِ، وَتُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَدْعُو، ثُمَّ كَبِّرْ، وَاقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَسُورَةٍ، ثُمَّ كَبِّرْ وَارْكَعْ وَاسْجُدْ، ثُمَّ قُمْ فَاقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَسُورَةٍ، ثُمَّ كَبِّرْ، وَاحْمَدِ اللهَ، وَأَثْنِ عَلَيْهِ، وَصَلِّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَادْعُ ثُمَّ كَبِّرْ، وَاحْمَدِ اللهَ، وَأَثْنِ عَلَيْهِ، وَصَلِّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَارْكَعْ وَاسْجُدْ " قَالَ: فَقَالَ حُذَيْفَةُ، وَأَبُو مُوسَى: أَصَابَ.
ابراہیم بیان کرتے ہیں کہ ولید بن عقبہ مسجد میں داخل ہوا جبکہ سیدنا ابن مسعود، سیدنا حذیفہ اور سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہم مسجد کے صحن میں تھے۔ ولید نے کہا: عید آ چکی ہے، میں کیا کروں؟ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم اللہ اکبر کہو، اللہ کی حمد کرو، اس کی ثنا بیان کرو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو اور اللہ سے دعا کرو، پھر تکبیر کہو، اللہ کی حمد کرو، اس کی ثنا بیان کرو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو، پھر تکبیر کہو، اللہ کی حمد کرو، اس کی ثنا بیان کرو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو اور اللہ سے دعا کرو، پھر تکبیر کہو، اللہ کی حمد کرو، اس کی ثنا بیان کرو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو اور دعا کرو، پھر تکبیر کہہ کر سورۃ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھو، پھر تکبیر کہہ کر رکوع اور سجدہ کرو۔ پھر کھڑے ہو کر سورۃ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھو، پھر تکبیر کہو، اللہ کی حمد کرو، اس کی ثنا بیان کرو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو اور دعا کرو، پھر تکبیر کہو، اللہ کی حمد کرو، اس کی ثنا بیان کرو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو، اور رکوع و سجدہ کرو۔“ راوی کہتے ہیں: سیدنا حذیفہ اور سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تم نے ٹھیک کہا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9482]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 303، حدیث 9515»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 9482 in Urdu