🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1194
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي نَعَامَةَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلَعَ نَعْلَيْهِ فِي الصَّلَاةِ فَجَعَلَهَا عَنْ يَسَارِهِ، فَخَلَعُوا نِعَالَهُمْ، فَقَالَ: «‏‏‏‏مَا لَكُمْ؟» ‏‏‏‏ قَالُوا: رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَهُ فَخَلَعْنَاهُ، فَقَالَ: «‏‏‏‏إِنَّ جِبْرِيلَ أَتَانِي فَأَخْبَرَنِي أَنَّ فِيهِمَا قَذَرًا، فَإِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ فَلْيَنْظُرْ، فَإِنْ رَأَى فِيهِمَا قَذَرًا أَوْ أَذًى فَلْيَمْسَحْ، ثُمَّ لِيُصَلِّ فِيهِمَا» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے دوران اپنے جوتے اتار کر اپنی بائیں جانب رکھ دیے، تو (آپ کی اتباع میں) لوگوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا (کہ تم نے جوتے اتار دیے)؟“ انہوں نے عرض کیا کہ ہم نے آپ کو جوتے اتارتے ہوئے دیکھا تو ہم نے بھی اپنے جوتے اتار دیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”درحقیقت میرے پاس جبریل (علیہ السلام) آئے تھے اور انہوں نے مجھے خبر دی کہ ان (جوتوں) میں نجاست لگی ہے، لہٰذا جب تم میں سے کوئی (مسجد) آئے تو اسے چاہیے کہ وہ دیکھ لے، اگر وہ ان میں کوئی گندگی یا آلودگی پائے تو اسے پونچھ ڈالے اور پھر انھی میں نماز پڑھ لے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1194]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 650، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11467، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1378، وأخرجه فتح الباري برقم: 237، وأخرجه مسند البزار برقم: 1570، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 994، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2185، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1189»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1194 in Urdu