🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1195
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: لَمْ نَعْدُ أَنْ فُتِحَتْ خَيْبَرُ، فَوَقَعْنَا فِي تِلْكَ الْبَقْلَةِ ؛ الثُّومِ وَالْبَصَلِ، فَأَكَلْنَا مِنْهَا أَكْلًا شَدِيدًا، قَالَ: وَنَاسٌ جِيَاعٌ، فَرَجَعْنَا إِلَى الْمَسْجِدِ، فَوَجَدَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الرِّيحَ، فَقَالَ: «‏‏‏‏مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ الْخَبِيثَةِ شَيْئًا فَلَا يَقْرَبْنَا فِي الْمَسْجِدِ» ‏‏‏‏ فَقَالَ النَّاسُ: حُرِّمَتْ حُرِّمَتْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ لَيْسَ لِي تَحْرِيمُ مَا أَحَلَّ اللهُ، وَلَكِنَّهَا شَجَرَةٌ أَكْرَهُ رِيحَهَا.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابھی خیبر فتح ہی ہوا تھا کہ ہم ان سبزیوں یعنی لہسن اور پیاز پر ٹوٹ پڑے اور ہم نے انہیں خوب جی بھر کر کھایا کیونکہ لوگ بھوکے تھے، پھر جب ہم مسجد میں آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی بو محسوس کی اور ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اس ناپسندیدہ پودے میں سے کچھ کھایا ہو، وہ مسجد میں ہمارے قریب نہ آئے۔“ یہ سن کر لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ: ”یہ حرام ہو گیا، یہ حرام ہو گیا!“ جب یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے جو چیز حلال کی ہے، اسے حرام قرار دینے کا مجھے کوئی اختیار نہیں ہے، البتہ یہ ایسا پودا ہے جس کی بو مجھے ناپسند ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1195]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 3823، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10700، 11189، 11229، 11396، وأخرجه فتح الباري برقم: 815، 818، 5136، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8059، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6612، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5859، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6062، وأخرجه شرح السنة برقم: 2733، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1190»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1195 in Urdu