🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4870
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنِي عَنِ ابْنِ جُدْعَانَ، قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَمَا كَانَ؟ قَالَتْ: قُلْتُ: كَانَ يَنْحَرُ الْكَوْمَاءَ، وَيُكْرِمُ الْجَارَ، وَيَقْرِي الضَّيْفَ، وَيَصْدُقُ الْحَدِيثَ، وَيُوفِي بِالذِّمَّةِ، وَيَصِلُ الرَّحِمَ، وَيَفُكُّ الْعَانِي، وَيُطْعِمُ الطَّعَامَ، وَيُؤَدِّي الْأَمَانَةَ قَالَ: هَلْ قَالَ يَوْمًا وَاحِدًا: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ؟ قَالَتْ: لَا، وَمَا كَانَ يَدْرِي مَا جَهَنَّمُ قَالَ: فَلَا إِذًا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے ابن جدعان کے متعلق بتائیے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اس کا کیا معاملہ تھا؟“ میں نے عرض کی: ”وہ فربہ کوہان والے قیمتی اونٹ ذبح کرتا (تاکہ لوگوں کو کھلائے)، پڑوسی کی عزت و تکریم کرتا، مہمان نوازی کرتا، سچ بولتا، عہد و پیمان کو پورا کرتا، صلہ رحمی کرتا، قیدیوں کو آزاد کرواتا، کھانا کھلاتا اور امانتیں ادا کرتا تھا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا اس نے کبھی ایک دن بھی یہ کہا تھا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ» ”اے اللہ! میں جہنم کی آگ سے تیری پناہ مانگتا ہوں“؟“ میں نے عرض کی: ”نہیں۔ اور اسے تو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ جہنم کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب اسے ان اعمال کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4870]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه المؤلف في "المعجم" [رقم 1] ، والطحاوى في "المشكل" [7/ 21 - 22] و [10/ 220] ، والخطيب في "المتفق والمفترق" [برقم 1436] ، ويحيى بن صاعد في "حديثه" [4/ 288/ 1 - 2] ، كما في "الصحيحة" [1/ 442] ، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4850»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4870 in Urdu