🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4871
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا بِسْطَامُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ يَزِيدَ بْنِ حُمَيْدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، أَنَّ عَائِشَةَ أَقْبَلَتْ ذَاتَ يَوْمٍ مِنَ الْمَقَابِرِ، فَقُلْتُ لَهَا: مِنْ أَيْنَ أَقْبَلْتِ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَتْ: مِنْ قَبْرِ أَخِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، فَقُلْتُ لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، أَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، كَانَ نَهَى عَنْ زِيَارَتِهَا، وَقَدْ كَانَ نَهَى عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ أَنْ تُؤْكَلَ فَوْقَ ثَلَاثٍ، ثُمَّ أَمَرَ بِأَكْلِهَا، وَكَانَ نَهَى عَنْ شُرْبِ نَبِيذِ الْجَرِّ.
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ایک دن قبرستان سے واپس آ رہی تھیں تو میں نے ان سے عرض کیا کہ اے ام المؤمنین! آپ کہاں سے تشریف لا رہی ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”میں اپنے بھائی سیدنا عبد الرحمن رضی اللہ عنہ کی قبر سے آ رہی ہوں۔“ میں نے ان سے پوچھا کہ اے ام المؤمنین! ”کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت سے منع نہیں فرمایا تھا؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے اس سے منع فرمایا تھا، (لیکن بعد میں اجازت دے دی تھی) جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ کھانے سے منع فرمایا تھا، پھر بعد میں اس کے کھانے کا حکم دے دیا تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے سبز گھڑے کی نبیذ پینے سے بھی منع فرمایا تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4871]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح المرفوع منه فقط»
«أخرجه ابن ماجه [1570] ، والحاكم [1/ 532] ، وعنه البيهقى في "سننه" [4/ 78] ، وابن راهويه [1247] ، والبخارى في "تاريخه الكبير" [2/ 125] ، وفى "الأوسط": [2/ 124] - المسمى - بـ "التاريخ الصغير" - والأثرم في "سننه" كما في "المنتقى" [رقم 1524/ مع نيل الأوطار/ طبعة نزار الباز] ، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4851»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4871 in Urdu