🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5595
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ، قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَصُمْ، وَحَجَجْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ فَلَمْ يَصُمْهُ، وَحَجَجْتُ مَعَ عُثْمَانَ فَلَمْ يَصُمْهُ، وَأَنَا لَا أَصُومُهُ، وَلَا آمُرُ بِهِ، وَلَا أَنْهَى عَنْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یومِ عرفہ (میدانِ عرفات میں قیام کے دوران) روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حج کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن کا روزہ نہیں رکھا، اور میں نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ حج کیا تو ان دونوں نے بھی یہ روزہ نہیں رکھا، اور میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا تو انہوں نے بھی یہ روزہ نہیں رکھا، اور میں خود بھی اس دن کا روزہ نہیں رکھتا، اور نہ میں اس کا حکم دیتا ہوں اور نہ ہی اس سے منع کرتا ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5595]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قول ابن عمر في آخره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 751، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5060، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1765، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13090، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 755، وأخرجه شرح السنة برقم: 1792، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2219/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5570»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5595 in Urdu