🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5596
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي سَرِيِّةٍ، فَحُصْنَا حَيْصَةً، فَدَخَلْنَا الْمَدِينَةَ فَتَخَبَّأْنَا، قَالَ: فَقُلْنَا هَلَكْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَحْنُ الْفَرَّارُونَ. قَالَ: «لَا، بَلْ أَنْتُمُ الْعَكَّارُونَ، وَأَنَا فِئَتُكُمْ»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک چھوٹے لشکر (سریہ) میں روانہ فرمایا، پھر (جنگ کے دوران) ہم پیچھے ہٹ گئے اور (واپسی پر) مدینہ منورہ میں داخل ہو کر چھپ گئے، وہ بیان کرتے ہیں کہ پھر ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم تو ہلاک ہو گئے، ہم (میدانِ جنگ سے) بھاگنے والے ہیں“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم (دوبارہ حملے کی غرض سے) پلٹ کر آنے والے ہو اور میں تمہاری جماعت (اور جائے پناہ) ہوں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5596]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1716، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2647، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 17977، وأخرجه شرح السنة برقم: 2708، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3615، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5571»


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5596 in Urdu