🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1576
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ: نَا عِمْرَانُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ. عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: دَخَلَ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى وِسَادَةٍ، فَأَلْقَاهَا لَهُ، فَقَالَ سَلْمَانُ: اللهُ أَكْبَرُ، صَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ. فَقَالَ عُمَرُ: حَدِّثْنَا يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ. قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى وِسَادَةٍ، فَأَلْقَاهَا لِي، وَقَالَ: يَا سَلْمَانُ، مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْخُلُ عَلَى أَخِيهِ، فَيُلْقِي لَهُ وِسَادَةً إِكْرَامًا لَهُ، إِلَّا غَفَرَ اللهُ لَهُ. I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَلْمَانَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عِمْرَانُ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، اس وقت وہ ایک تکیے پر ٹیک لگائے ہوئے تھے، انہوں نے وہ تکیہ ان کی طرف بڑھا دیا، اس پر سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے ابوعبداللہ! ہمیں (اس کی حقیقت) بتائیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک تکیے پر ٹیک لگائے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تکیہ میری طرف بڑھا دیا اور فرمایا: ”اے سلمان! جو بھی مسلمان اپنے کسی (مسلم) بھائی کے پاس جائے اور وہ اس کے اکرام کی خاطر اسے تکیہ پیش کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرما دیتا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے بیان کرنے میں عمران رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1576]
تخریج الحدیث: «قال الذهبى: هذا خبر ساقط «لسان الميزان، ج 6، ص 171» »
«قال الهيثمي: فيه عمران بن خالد الخزاعي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 174» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6605، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6068، والطبراني فى «الصغير» برقم: 761»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه عمران بن خالد الخزاعي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1576 in Urdu