🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1639
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى قَالَ: نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: سَبَقَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ، وَثَلَّثَ عُمَرُ ثُمَّ خَبَطَتْنَا فِتْنَةٌ [ فَمَا شَاءَ اللهُ ] . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدٍ إِلَّا أَبُو الْأَحْوَصِ، وَلَا عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ إِلَّا مُعَاوِيَةُ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى I ".
عبد خیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے آگے نکل گئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ دوسرے نمبر پر رہے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تیسرے نمبر پر آئے، پھر ہمیں فتنے نے اپنی لپیٹ میں لے لیا «فَمَا شَاءَ اللهُ» (پھر وہی ہوا جو اللہ نے چاہا)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”خالد رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ابوالاحوص رحمہ اللہ نے، اور ابوالاحوص رحمہ اللہ سے صرف معاویہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ محمد بن مصفیٰ رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1639]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 472، 706، 707، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4452، وأحمد فى «مسنده» برقم: 910، 1035، 1122، 1272، 1275»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1639 in Urdu