🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1750
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ قَالَ: نَا أَبِي عَنْ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ. عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، هَذِهِ الْجِمَارُ الَّتِي تَرْمِي كُلَّ سَنَةٍ، فَنَحْسِبُ أَنَّهَا تَنْقُصُ، فَقَالَ: مَا تُقُبِّلَ مِنْهَا رُفِعَ، وَلَوْلَا ذَلِكَ رَأَيْتُمُوهَا مِثْلَ الْجِبَالِ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرٍو إِلَّا زَيْدٌ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ I ".
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ کنکریاں جو ہر سال (رمی کے لیے) ماری جاتی ہیں، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کم ہوتی جاتی ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے جو مقبول ہو جاتی ہے وہ اٹھا لی جاتی ہے، اور اگر ایسا نہ ہوتا تو تم انہیں پہاڑوں کی مانند (ڈھیر کی صورت میں) دیکھتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو رحمہ اللہ سے صرف زید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ یزید بن سنان رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1750]
تخریج الحدیث: «قال ابن عبد الهادي الحنبلي: هذا حديث لا يثبت «نصب الراية لأحاديث الهداية، ج 3، ص 78» »
«قال الهيثمي: فيه يزيد بن سنان التميمي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 260» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1758، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9640، 9641، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2789، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1257، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15572»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف يزيد بن سنان التميمي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1750 in Urdu