🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1923
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَعْبٍ الْحِمْيَرِيِّ. عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: أَيُقَبِّلُ الصَّائِمُ؟ فَقَالَ لَهُ: سَلْ هَذِهِ I " لِأُمِّ سَلَمَةَ فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَصْنَعُ ذَلِكَ. فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ غَفَرَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لَأَتْقَاكُمْ لِلهِ، وَأَعْلَمُكُمْ بِحُدُودِهِ I ". لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّهِ أُمِّ سَلَمَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ.
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: ”کیا روزہ دار (اپنی بیوی کا) بوسہ لے سکتا ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”ان سے پوچھو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اشارہ ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی طرف تھا، چنانچہ انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کرتے تھے۔ اس پر انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ نے تو آپ کے اگلے اور پچھلے تمام گناہ معاف فرما دیے ہیں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میں تم سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا ہوں اور تم سب سے زیادہ اس کی حدود کو جاننے والا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے اپنی والدہ ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اس کی روایت میں عمرو بن حارث رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1923]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1108، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3538، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8202، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8294، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5140»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1923 in Urdu