🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 197
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: أَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا النَّضْرِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، يَقُولُ: قَالَتْ عَائِشَةُ: فَقَدْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةً، وَكَانَ مَعِي عَلَى فِرَاشِي، فَوَجَدْتُهُ سَاجِدًا مُسْتَقْبِلًا بِأَطْرَافِ أَصَابِعِهِ الْقِبْلَةَ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَبِمَغْفِرَتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَبِكَ مِنْكَ، أُثْنِي عَلَيْكَ لَا أَبْلُغُ كُلَّ مَا فِيكَ I ". فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: I " يَا عَائِشَةُ، أَخَذَكِ شَيْطَانُكِ؟ I " فَقُلْتُ: أَمَا لَكَ شَيْطَانٌ؟ قَالَ: I " مَا مِنْ آدَمِيٍّ إِلَّا لَهُ شَيْطَانٌ I "، قُلْتُ: وَأَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " وَأَنَا، وَلَكِنِّي دَعَوْتُ اللهَ، فَأَعَانَنِي عَلَيْهِ، فَأَسْلَمَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي النَّضْرِ سَالِمٍ إِلَّا عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک رات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (اپنے پاس) نہ پایا، حالانکہ وہ میرے ساتھ بستر پر ہی تھے، پھر میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کی حالت میں ہیں اور اپنی انگلیوں کے پوروں کا رخ قبلہ کی طرف کیے ہوئے ہیں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پڑھتے ہوئے سنا: «‏‏‏‏أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَبِمَغْفِرَتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَبِكَ مِنْكَ، أُثْنِي عَلَيْكَ لَا أَبْلُغُ كُلَّ مَا فِيكَ» ‏‏‏‏ یعنی ”میں تیری رضا کے ذریعے تیری ناراضگی سے، تیری معافی کے ذریعے تیری سزا سے اور تجھ سے تیری ہی پناہ مانگتا ہوں؛ میں تیری ویسی ثنا بیان نہیں کر سکتا جیسا کہ تو ہے۔“ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز سے) فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اے عائشہ! کیا تمہارا شیطان تمہارے پاس آ گیا ہے؟“ میں نے عرض کی: کیا آپ کے ساتھ بھی شیطان ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بھی انسان ایسا نہیں ہے مگر یہ کہ اس کے ساتھ ایک شیطان (لگا ہوا) ہوتا ہے۔“ میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ کے ساتھ بھی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، میرے ساتھ بھی ہے، لیکن میں نے اللہ سے اس کے خلاف مدد مانگی تو اس نے میری مدد فرمائی، پس وہ (میرا) فرمانبردار ہو گیا۔“
اس حدیث کو ابوالنضر سالم رحمہ اللہ سے صرف عمارہ بن غزیہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے اس کی روایت کرنے میں یحییٰ بن ایوب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 197]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 485، 486، ومالك فى «الموطأ» برقم: 725 / 238، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 654، 655، 671، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1932، 1933، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 812، 838، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 169 / 4، 1099 / 1، 1124 / 2، 1123 / 1، 1129 / 1، 1130 / 1، 3971 / 7، 3972 / 8، 3970 / 6، 5549 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 158، 691، 714، 719، 721، 7701، 7920، 8860، 8858، 8859، وأبو داود فى «سننه» برقم: 879، والترمذي فى «جامعه» برقم: 739، 3493، 3493 (م)، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1389، 3841، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 620، 2765، والدارقطني فى «سننه» برقم: 513، 515، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24950، 25781، 25817، 25819، 26294، 26658، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1508، 1599، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4565، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1509، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2881، 2882، 2883، 2898، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29750، 29847، 30478، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1408، 1409، 1410، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 111، والطبراني فى «الصغير» برقم: 476، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3627، 3677»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 197 in Urdu