🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2297
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا فُدَيْكُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: نَا مَسْلَمَةُ بْنُ عُلَيٍّ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ.
عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ جُلُوسٌ، فَقَالَ: أَوَّلُكُنَّ تَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ أَطْوَلُكُنَّ يَدًا فَجَعَلْنَا نُقَدِّرُ أَذْرُعَنَا أَيَّتُنَا أَطْوَلُ يَدًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " لَيْسَ ذَاكَ أَعْنِي، إِنَّمَا أَعْنِي أَصْنَعَكُنَّ يَدًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا مَسْلَمَةُ، تَفَرَّدَ بِهِ فُدَيْكُ بْنُ سُلَيْمَانَ.
ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم بیٹھی ہوئی تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے سب سے پہلے میرے پاس حوض پر وہ آئے گی جس کا ہاتھ سب سے لمبا ہوگا۔“ چنانچہ ہم اپنے بازوؤں کو ناپنے لگیں کہ ہم میں سے کس کا ہاتھ زیادہ لمبا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری مراد یہ نہیں، میری مراد تو یہ ہے کہ جس کا ہاتھ (دستکاری اور صدقہ و خیرات میں) سب سے زیادہ ماہر اور کارگر ہو۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو اوزاعی رحمہ اللہ سے مسلمہ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں فدیک بن سلیمان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2297]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه مسلمة بن علي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 248» »
«قال بدر الدين العيني: حديث ضعيف جدا «عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 8، ص 283» »
«قال ابن حجر: ضعيف جدا «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 3، ص 338» »

الحكم على الحديث:
ضعيف جدًّا، فيه مسلمة بن علي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2297 in Urdu