🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2675
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ سَوَادَةَ أَبُو الصَّبَّاحِ النَّخَعِيُّ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ زَاذَانَ قَالَ: مَرِضَ ابْنُ عَبَّاسٍ مَرْضَةً ثَقُلَ مِنْهَا، فَجَمَعَ إِلَيْهِ بَنِيهِ وَأَهْلَهُ، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ حَجَّ مِنْ مَكَّةَ مَاشِيًا، حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْهَا، فَلَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ سَبْعُمِائَةِ حَسَنَةٍ مِنْ حَسَنَاتِ الْحَرَمِ I "، فَقَالَ رَجُلٌ: وَمَا حَسَنَاتُ الْحَرَمِ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ: I " كُلُّ حَسَنَةٍ مِنْهَا أَلْفُ حَسَنَةٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا عِيسَى.
زاذان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ایک بار ایسی بیماری میں مبتلا ہوئے جس سے ان کی طبیعت بہت بوجھل ہوگئی، چنانچہ انہوں نے اپنے بیٹوں اور گھر والوں کو اپنے پاس جمع کیا اور فرمایا: ”بیشک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص نے مکہ سے پیدل حج کیا یہاں تک کہ وہ واپس مکہ ہی لوٹ آیا، تو اس کے لیے ہر قدم کے بدلے حرم کی نیکیوں میں سے سات سو نیکیاں لکھی جائیں گی۔“ ایک شخص نے دریافت کیا: ”اے اللہ کے رسول! حرم کی نیکیاں کیا ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی ہر نیکی ایک ہزار نیکیوں کے برابر ہے۔““
اس حدیث کو اسماعیل سے صرف عیسیٰ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2675]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2791، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 47، 44، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1698، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8737، 20165، والبزار فى «مسنده» برقم: 4745، 5120، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1135 / 2، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12522، 12606»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2675 in Urdu