🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2676
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ قَالَ: نَا بَزِيعٌ أَبُو الْخَلِيلِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ أَصَابَ ذَنْبًا فَنَدِمَ، غَفَرَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ ذَلِكَ الذَّنْبَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَسْتَغْفِرَهُ، وَمَنْ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِ نِعْمَةً فَعَلِمَ أَنَّهَا مِنَ اللهِ، كَتَبَ اللهُ لَهُ شُكْرَهَا مِنْ قَبْلِ أَنْ يَحْمَدَهُ عَلَيْهَا، وَمَنْ كَسَاهُ اللهُ ثَوْبًا فَعَلِمَ أَنَّ اللهَ هُوَ الَّذِي كَسَاهُ، لَمْ يَبْلُغِ الثَّوْبُ رُكْبَتَهُ حَتَّى يُغْفَرَ لَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا بَزِيعٌ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص سے کوئی گناہ سرزد ہوا اور وہ (اس پر) نادم ہوا، تو اللہ عزوجل اس کے استغفار کرنے سے پہلے ہی اس کا وہ گناہ معاف فرما دیتا ہے؛ اور اللہ نے جس کسی پر کوئی نعمت نازل فرمائی اور اسے یہ علم ہو گیا کہ وہ اللہ ہی کی طرف سے ہے، تو اللہ اس کے حمد بیان کرنے سے پہلے ہی اس کے لیے اس کا شکر لکھ دیتا ہے؛ اور اللہ نے جس کو کوئی لباس پہنایا اور اسے یہ معلوم ہوا کہ اللہ ہی وہ ذات ہے جس نے اسے یہ لباس پہنایا ہے، تو وہ لباس ابھی اس کے گھٹنوں تک بھی نہیں پہنچتا کہ اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔“
اس حدیث کو ہشام رحمہ اللہ سے صرف بزیع رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2676]
تخریج الحدیث: «قال الحاكم: حديث لا أعلم في إسناده أحدا ذكر بجرح «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 3، ص 64» »
«قال الهيثمي: في أحدهما بزيع بن حسان أبو الخليل وفي الآخر سليمان بن داود المنقري وكلاهما ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 199» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1900، 7741، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4503»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه بزيع بن حسان أو سليمان بن داود المنقري


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2676 in Urdu