🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2762
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: نَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّ مَثَلَ الْفَاسِقِ فِي الْقَوْمِ كَمَثَلِ قَوْمٍ رَكِبُوا سَفِينَةً فِي الْبَحْرِ، فَاقْتَسَمُوهَا، فَصَارَ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ مَكَانٌ، فَعَمَدَ أَحَدُهُمْ إِلَى مَكَانِهِ لِيَخْرِقَهُ، فَقَالُوا: أَتُرِيدُ أَنْ تُهْلِكَنَا؟ فَقَالَ: وَمَا أَنْتُمْ مِنْ مَكَانِي؟ فَإِنْ تَرَكُوهُ غَرِقُوا وَغَرِقَ مَعَهُمْ، وَإِنْ أَخَذُوا عَلَى يَدَيْهِ نَجَوْا وَنَجَا، فَذَلِكَ مَثَلُ الْفَاسِقِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَلَمَةَ إِلَّا ابْنُهُ مُحَمَّدٌ، وَلَا عَنْ مُحَمَّدٍ إِلَّا حَسَّانُ، تَفَرَّدَ بِهِ الْأَزْرَقُ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”کسی قوم میں فاسق کی مثال ان لوگوں کی سی ہے جو سمندر میں ایک کشتی پر سوار ہوئے، پھر اسے آپس میں تقسیم کر لیا، چنانچہ ہر ایک کے حصے میں ایک جگہ آگئی۔ پھر ان میں سے ایک شخص نے اپنی جگہ میں سوراخ کرنے کا قصد کیا، تو لوگوں نے اس سے کہا: کیا تم ہمیں ہلاک کرنا چاہتے ہو؟ اس نے کہا: تمہارا میری جگہ سے کیا سروکار؟ پس اگر وہ اسے (اس کے حال پر) چھوڑ دیں تو وہ سب غرق ہو جائیں گے اور وہ بھی ان کے ساتھ ڈوب جائے گا، اور اگر وہ اس کا ہاتھ پکڑ لیں تو وہ سب بھی نجات پا جائیں گے اور وہ بھی بچ جائے گا۔ یہی فاسق کی مثال ہے۔“
سلمہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو ان کے بیٹے محمد رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد رحمہ اللہ سے حسان رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے نہیں، جبکہ ازرق رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2762]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2493، 2686، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 301، 297، 298، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2173، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20245، 21451، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18652، 18662، 18663، 18670، 18661، 18702، والحميدي فى «مسنده» برقم: 946، والبزار فى «مسنده» برقم: 3250، 3248، 3249، 3252، 3251، 3298، والطبراني فى «الكبير» برقم: 28، 32، 33، 29، 30، 31، 34، 38، 35، 36، 140، والطبراني فى «الصغير» برقم: 849، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8517، 9310»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2762 in Urdu