🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2914
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، قَالَ: نَا حِبَّانُ بْنُ يَسَارٍ أَبُو رَوْحٍ الْكِلَابِيُّ قَالَ: نَا بُرَيْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ السَّلُولِيُّ عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ نَبِيَّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا نَبِيَّ اللهِ، وَلِلْمُقَصِّرِينَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ I "، فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا نَبِيَّ اللهِ، وَلِلْمُقَصِّرِينَ، حَتَّى إِذَا كَانَ فِي الرَّابِعَةِ قَالَ: I " وَلِلْمُقَصِّرِينَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ إِلَّا حِبَّانُ بْنُ يَسَارٍ.
سیدنا ابو مریم سلولی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کی مغفرت فرما۔“ تو حاضرین میں سے ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی؟“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (دوبارہ) فرمایا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کی مغفرت فرما۔“ اس شخص نے (پھر) عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی؟“ یہاں تک کہ جب چوتھی مرتبہ کی باری آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وَلِلْمُقَصِّرِينَ» ”اور بال کتروانے والوں کی بھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو برید بن ابی مریم رحمہ اللہ سے صرف حبان بن یسار رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2914]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 17872، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13797، والطبراني فى «الكبير» برقم: 604»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2914 in Urdu