🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. مَنِ اسْمُهُ بِشْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بشر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3063
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَ: نَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ هُبَيْرَةَ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ كُرَيْبٍ، أَنَّ غُلَامًا مِنْهُمْ تُوُفِّيَ فَوَجَدَ بِهِ أَبُوهُ أَشَدَّ الْوَجْدِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يُقَالُ لَهُ حَوْشَبٌ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِمِثْلِهَا شَهِدْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يَخْتَلِفُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ ابْنُهُ، فَمَكَثَ أَيَّامًا لَا يَجِيءُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " مَا فَعَلَ فُلَانٌ؟ I " قَالُوا: مَاتَ ابْنُهُ الَّذِي كَانَ يَخْتَلِفُ مَعَهُ، فَلَقِيَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَيَسُرُّكَ يَا فُلَانُ أَنَّ ابْنَكَ عِنْدَكَ كَأَنْشَطِ الْغِلْمَانِ نَشَاطًا؟ أَيَسُرُّكَ يَا فُلَانُ أَنَّ ابْنَكَ كَهْلٌ كَخَيْرِ الْكُهُولِ؟ أَوْ يُقَالُ لَكَ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ ثَوَابَ مَا أُخِذَ مِنْكَ؟ I "
لَمْ يُسْنِدْ حَوْشَبٌ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا.
حسان بن کریب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان میں سے ایک لڑکا فوت ہو گیا تو اس کے والد کو اس کا شدید صدمہ پہنچا، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے، جنہیں حوشب رضی اللہ عنہ کہا جاتا تھا، کہا: ”کیا میں تمہیں اسی طرح کا ایک واقعہ نہ سناؤں جس کا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چشم دید گواہ ہوں؟“ انہوں نے بتایا کہ ایک شخص اپنے بیٹے کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا کرتا تھا، پھر وہ کچھ عرصہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”فلاں کا کیا ہوا؟“ لوگوں نے عرض کیا: اس کا وہ بیٹا فوت ہو گیا ہے جو اس کے ساتھ آیا کرتا تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سے ملاقات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فلاں! کیا تجھے یہ بات پسند ہے کہ تیرا بیٹا تیرے پاس نہایت چاق و چوبند لڑکوں کی طرح رہتا؟ کیا تجھے یہ پسند ہے کہ تیرا بیٹا ایک ادھیڑ عمر مرد ہوتا جیسا کہ بہترین ادھیڑ عمر لوگ ہوتے ہیں؟ یا (یہ پسند ہے کہ) تجھ سے کہا جائے: جو (بیٹا) تجھ سے لے لیا گیا ہے اس کے صلے میں جنت میں داخل ہو جاؤ؟“
حوشب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے علاوہ کوئی حدیث روایت نہیں کی۔ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3063]


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3063 in Urdu