🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3102
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: نَا شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَذْكُرُ الْعَافِيَةَ، وَمَا أَعَدَّ اللهُ لِصَاحِبِهَا مِنْ عَظِيمِ الثَّوَابِ إِذَا هُوَ شَكَرَ، وَيَذْكُرُ الْبَلَاءَ، وَمَا أَعَدَّ اللهُ لِصَاحِبِهِ مِنْ عَظِيمِ الثَّوَابِ إِذَا هُوَ صَبَرَ. فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ، لَأَنْ أُعَافَى فَأَشْكُرَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُبْتَلَى فَأَصْبِرَ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَرَسُولُ اللهِ يُحِبُّ مَعَكَ الْعَافِيَةَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ، تَفَرَّدَ بِهِ بَكْرٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھا ہوا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم عافیت کا تذکرہ فرما رہے تھے اور اس عظیم ثواب کا جو اللہ تعالیٰ نے عافیت پانے والے کے لیے تیار کر رکھا ہے جب وہ شکر ادا کرے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم آزمائش کا تذکرہ فرما رہے تھے اور اس عظیم ثواب کا جو اللہ تعالیٰ نے آزمائش میں مبتلا ہونے والے کے لیے تیار کر رکھا ہے جب وہ صبر کرے۔ تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، مجھے یہ بات زیادہ پسند ہے کہ مجھے عافیت دی جائے اور میں شکر گزار بنوں، بہ نسبت اس کے کہ میں آزمائش میں ڈالا جاؤں اور صبر کروں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اور اللہ کے رسول بھی تمہارے ہمراہ عافیت ہی کو پسند کرتے ہیں۔““
اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں بکر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3102]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 304»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3102 in Urdu