🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3298
وَبِهِ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا أَرَادَ اللهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا عَسَلَهُ. قَالَ: I " وَهَلْ تَدْرِي مَا عَسَلَهُ؟ I ". قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: I " يَفْتَحُ لَهُ عَمَلًا صَالِحًا بَيْنَ يَدَيْ مَوْتِهِ، حَتَّى يَرْضَى عَنْهُ حَبِيبُهُ وَمَنْ حَوْلَهُ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَمْرٍو إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ مُعَاوِيَةُ.
سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے ’عسل‘ کر دیتا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ ’عسل‘ کیا ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس کی موت سے پہلے اس کے لیے نیک عمل کا دروازہ کھول دیتا ہے، یہاں تک کہ اس کے دوست احباب اور آس پاس کے لوگ اس سے راضی ہو جاتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس کی روایت میں معاویہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3298]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 342، 343، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1262، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17490، 22368، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 481، والبزار فى «مسنده» برقم: 2310، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2641، 2640»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3298 in Urdu