🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3350
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، قَالَ: نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى اللُّؤْلُؤِيُّ، قَالَ: نَا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ الْعُرَنِيُّ، قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَوْمٍ فِيهِمْ رَجُلٌ مُتَخَلِّقٌ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، وَأَعْرَضَ عَنِ الرَّجُلِ، فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللهِ سَلَّمْتَ عَلَيْهِمْ وَأَعْرَضْتَ عَنِّي؟ فَقَالَ: إِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْكَ حُمْرَةً.
لَمْ يَرْوِهِ عَنِ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا الْقَاسِمُ، تَفَرَّدَ بِهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى اللُّؤْلُؤِيُّ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک جماعت کے پاس سے ہوا جن میں ایک آدمی ایسا بھی تھا جس نے (زعفران یا خلوق کی) خوشبو لگا رکھی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو سلام کیا اور اس آدمی سے اعراض فرمایا، تو اس آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے ان سب کو سلام کیا اور مجھ سے اعراض فرما لیا؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری دونوں آنکھوں کے درمیان سرخی (خلوق کا نشان) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”علی بن ربیعہ سے اس حدیث کو سعید بن عبید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سعید سے قاسم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں زکریا بن یحییٰ لؤلؤی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3350]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط ورجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 156» »

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3350 in Urdu