🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. مَنِ اسْمُهُ الْحُسَيْنُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام حسین ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3489
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَالِكِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْمٍ الْأَنْطَاكِيُّ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: مَرَّ بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَجْتَنِي ثَمَرَ الْأَرَاكِ: فَقَالَ: عَلَيْكُمْ بِالْأَسْوَدِ مِنْهُ، فَإِنِّي كُنْتُ أَجْتَنِيهِ وَأَنَا أَرْعَى الْغَنَمَ، فَقَالُوا: رَعَيْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " نَعَمْ، وَمَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ رَعَاهَا.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ عِيسَى إِلَّا ابْنُ سَهْمٍ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے، اس وقت ہم پیلو (اراک) کا پھل چن رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں سے سیاہ والا لیا کرو، کیونکہ جب میں بکریاں چرایا کرتا تھا تو اسے چنا کرتا تھا۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا آپ نے بکریاں چرائی ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اور کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے صرف عیسیٰ بن یونس نے روایت کیا ہے، اور عیسیٰ سے صرف ابن سہم نے روایت کیا ہے، اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3489]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: أبو سلمة لم يسمع من أبيه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 229» »
«قال الدارقطني: يرويه مسعر عن سعد بن إبراهيم واختلف عنه فرواه محمد بن سهم ومصعب بن سعيد عن عيسى بن يونس عن مسعر عن سعد عن أبي سلمة عن أبيه والصحيح عن مسعر عن سعد بن إبراهيم عن أبي سلمة مرسلا وروى هذا الحديث عن الزهري عن أبي سلمة عن جابر وهو صحيح عنه وقول من قال عن أبي سلمة عن أبيه وهم «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 4، ص 269» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لانقطاعه، والصحيح مرسل


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3489 in Urdu