🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. مَنِ اسْمُهُ رَوْحٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام روح ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3593
حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَخِ أَبُو حَاتِمٍ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ: قَالَ الْمِقْدَادُ: لَمَّا هَاجَرْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ قَسَمَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشَرَةً عَشَرَةً فَكُنْتُ فِي الْعَشَرَةِ الَّتِي كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَتْ لَنَا شَاةٌ نَشْرَبُ لَبَنَهَا بَيْنَنَا فَأَبْطَأَ عَلَيْنَا لَيْلَةً، وَقَدْ دَفَعْنَا لَهُ نَصِيبَهُ، فَقُمْتُ إِلَيْهِ وَأَنَا جَائِعٌ، فَشَرِبْتُ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ أَنَمْ بَعْدُ، فَأَتَى الْإِنَاءَ الَّتِي كُنَّا نَضَعُ فِيهِ اللَّبَنَ فَلَمْ يَجِدْ فِيهِ شَيْئًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَا أَذْبَحُهَا لَكَ؟ قَالَ: I " لَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ.
سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب ہم نے مدینہ کی طرف ہجرت کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دس دس افراد کی ٹولیوں میں تقسیم فرما دیا، چنانچہ میں اسی ٹولی میں تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھی۔ ہمارے پاس ایک بکری تھی جس کا دودھ ہم آپس میں بانٹ کر پیتے تھے۔ ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آنے میں دیر ہو گئی، حالانکہ ہم آپ کا حصہ آپ کے لیے الگ رکھ چکے تھے۔ میں بھوکا تھا، میں اٹھا اور وہ دودھ پی لیا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، اور میں ابھی سویا نہیں تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس برتن کے پاس گئے جس میں ہم دودھ رکھا کرتے تھے تو اس میں کچھ نہ پایا۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں آپ کے لیے اسے ذبح نہ کر دوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد سے محمد بن جابر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن زنبور منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الراء/حدیث: 3593]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 24341، والطبراني فى «الكبير» برقم: 567، 569، والطبراني فى «الصغير» برقم: 456»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3593 in Urdu