🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
66. مَنِ اسْمُهُ سُلَيْمَانُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام سلیمان ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3651
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ قَالَ: نَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَأَلْتُ رَبِّي مَسْأَلَةً، وَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَسْأَلْهُ، قُلْتُ: يَا رَبِّ، قَدْ كَانَتْ قَبْلِي رُسُلٌ، مِنْهُمْ مَنْ سَخَّرْتَ لَهُ الرِّيَاحَ، وَمِنْهُمْ مَنْ كَانَ يُحْيِي الْمَوْتَى. قَالَ: أَلَمْ أَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَيْتُكَ؟ أَلَمْ أَجِدْكَ ضَالًّا فَهَدَيْتُكَ؟ أَلَمْ أَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ؟ وَوَضَعْتُ عَنْكَ وِزْرَكَ؟ قُلْتُ: بَلَى يَا رَبِّ.
لَمْ يَرْفَعْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، إِلَّا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ أَيُّوبَ، صَاحِبُ الْبَصْرِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے ایک سوال کیا، (بعد میں) میری خواہش ہوئی کہ کاش میں نے وہ سوال نہ کیا ہوتا۔ میں نے عرض کیا: اے میرے رب! مجھ سے پہلے کئی رسول گزرے ہیں، ان میں سے کسی کے لیے تو تو نے ہواؤں کو مسخر کر دیا اور ان میں سے کوئی مردوں کو زندہ کیا کرتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کیا میں نے تمہیں یتیم نہیں پایا تھا، پھر ٹھکانا دیا؟ کیا میں نے تمہیں راہ سے ناواقف نہیں پایا تھا، پھر ہدایت دی؟ کیا میں نے تمہارا سینہ تمہارے لیے کھول نہیں دیا؟ اور تم سے تمہارا بوجھ نہیں اتار دیا؟ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے میرے رب!“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن زید سے مرفوع بیان کرنے والے صرف ابو الربیع زہرانی اور سلیمان بن ایوب، صاحب البصری ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب السين/حدیث: 3651]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 302، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3966، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3966، 3967، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12289»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3651 in Urdu