🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3964
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مَعْنٍ الْمَسْعُودِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَكَلَتْنَا الضَّبُعُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: غَيْرُ ذَلِكَ أَخْوَفُ لِي عَلَيْكُمْ، إِذَا صُبَّتْ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا صَبًّا فَلَيْتَ أُمَّتِي لَا تَلْبَسُ الذَّهَبَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ مَعْنٍ، تَفَرَّدَ بِهِ وَلَدُهُ عَنْهُ.
كذا في طبعة دار الحرمين، والصواب: (يزيد بن أبي زياد) كما في مصادر التخريج والترجمة، والله أعلم.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمیں (قحط سالی نے) کھا لیا ہے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے علاوہ دوسری چیز کا مجھے تم پر زیادہ خوف ہے، (وہ یہ کہ) جب تم پر دنیا خوب انڈیل دی جائے گی (تو کیا حال ہوگا)! کاش میری امت سونا نہ پہنے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے ابوعبیدہ بن معن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ان سے روایت کرنے میں ان کا بیٹا منفرد ہے۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں یوں ہی ہے، جبکہ درست (یزید بن ابی زیاد) ہے، جیسا کہ تخریج اور تراجم کے مصادر میں ہے۔ واللہ اعلم۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3964]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 21749، 21766، 21948، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 448، والبزار فى «مسنده» برقم: 3984، 3985، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35526»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3964 in Urdu