🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3965
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ أَبُو حُجْرٍ قَالَ: نَا الْحَكَمُ بْنُ بَشِيرِ بْنِ سَلْمَانَ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ الْمُلَائِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَهُمُ الَّذِينَ يُخْطِئُونَ وَيَعْمَلُونَ بِالْمَعَاصِي؟ فَقَالَ: لَا يَا عَائِشَةُ، هُمُ الَّذِينَ يُصَلُّونَ وَيَتَصَدَّقُونَ، وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ بَشِيرٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ﴿وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ﴾ (اور جو لوگ دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور ان کے دل ڈرتے رہتے ہیں) کیا اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو خطائیں کرتے اور گناہوں کا ارتکاب کرتے ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، اے عائشہ! یہ تو وہ لوگ ہیں جو نماز پڑھتے ہیں اور صدقہ کرتے ہیں، اور (اس کے باوجود) ان کے دل ڈرتے رہتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن قیس سے حکم بن بشیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3965]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3507، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3175، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4198، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25900، 26344، والحميدي فى «مسنده» برقم: 277، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4917، والبزار فى «مسنده» برقم: 195 / 170»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3965 in Urdu