🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4099
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الْجَمَّالُ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَلَّى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَنْزِلُ الدَّجَّالُ هَذِهِ السَّبَخَةَ، فَيَكُونُ أَكْثَرَ مَنْ يَخْرُجُ إِلَيْهِ النِّسَاءُ، حَتَّى إِنَّ الرَّجُلَ يَعْمِدُ إِلَى حَبِيبَتِهِ، إِمَّا أُمِّهِ، أَوْ أُخْتِهِ، أَوْ زَوْجَتِهِ، فَيُشَدِّدُ رِبَاطَهَا أَوْ تَلْحَقُ بِهِ I "، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " ثُمَّ يُسَلَّطُونَ عَلَيْهِ وَعَلَى شِيعَتِهِ، وَشِيعَتُهُ الْيَهُودُ، فَيَقْتُلُوهُمْ، حَتَّى إِنَّ أَحَدَهُمْ لَيَسْتَتِرُ بِالْحَجَرِ أَوِ الشَّجَرِ، فَيَقُولُ الْحَجَرُ أَوِ الشَّجَرُ: يَا مُؤْمِنُ، هَذَا وَرَائِي يَهُودِيٌّ، فَاقْتُلْهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَلَّى.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دجال اس شورزدہ زمین (سبخہ) میں اترے گا، تو اس کی طرف نکل کر جانے والوں میں زیادہ تر عورتیں ہوں گی، یہاں تک کہ مرد اپنی کسی عزیز ہستی، یعنی اپنی ماں، یا بہن، یا بیوی کا رخ کرے گا اور اسے رسیوں سے خوب مضبوط باندھ دے گا (کہ وہ دجال کی طرف نہ جا سکے) ورنہ وہ اس سے جا ملے گی۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر (مسلمانوں کو) اس پر اور اس کے گروہ پر غلبہ دیا جائے گا، اور اس کا گروہ یہودی ہوں گے، چنانچہ وہ انہیں قتل کریں گے، یہاں تک کہ ان میں سے کوئی پتھر یا درخت کی آڑ لے گا تو پتھر یا درخت کہے گا: اے مومن! یہ میرے پیچھے یہودی ہے، اسے قتل کر دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن طلحہ سے محمد بن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن معلیٰ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4099]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2925، 3593، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2921، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6806، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2236، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18662، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5451، 6140، 6256، 6295، 6477، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5523، والبزار فى «مسنده» برقم: 5527، 5528، 6012، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20837، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13197، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9165»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4099 in Urdu