🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4101
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ زُرَيْقٍ الرَّاسِبِيُّ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَنْ تَخْلُوَ الْأَرْضُ مِنْ أَرْبَعِينَ رَجُلًا مِثْلَ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ الرَّحْمَنِ، فَبِهِمْ يُسْقَوْنَ وَبِهِمْ يُنْصَرُونَ، مَا مَاتَ مِنْهُمْ أَحَدٌ إِلَّا أَبْدَلَ اللهُ مَكَانَهُ آخَرَ.
قَالَ: وَسَمِعْتُ قَتَادَةَ يَقُولُ: I " لَسْنَا نَشُكُّ أَنَّ الْحَسَنَ مِنْهُمْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ، وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا عَبْدُ الْوَهَّابِ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زمین ہرگز ایسے چالیس مردوں سے خالی نہ ہوگی جو خلیل الرحمن ابراہیم علیہ السلام کے مانند ہوں گے، انہی کی بدولت لوگوں کو بارش عطا کی جاتی ہے اور انہی کی بدولت ان کی مدد کی جاتی ہے، ان میں سے جب کوئی فوت ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ دوسرا مقرر فرما دیتا ہے۔“
(راوی) کہتے ہیں: میں نے قتادہ رحمہ اللہ کو فرماتے سنا: ”ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ حسن (بصری) ان میں سے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سعید سے عبدالوہاب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں اسحاق منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4101]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 63» »

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4101 in Urdu