🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4162
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ: نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى بْنِ مَيْسَرَةَ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا الصَّبَّاحُ بْنُ مُحَارِبٍ، عَنْ سَالِمٍ الْأَنْعُمِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً قَالَ: اغْزُوا بِسْمِ اللهِ، وَفِي سَبِيلِ اللهِ، فَقَاتِلُوا مَنْ كَفَرَ بِاللهِ، لَا تَغُلُّوا، وَلَا تَغْدِرُوا، وَلَا تُمَثِّلُوا، وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيدًا وَلَا امْرَأَةً وَلَا شَيْخًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ هَرِمٍ، وَلَا عَنْ عَمْرٍو إِلَّا سَالِمٌ، تَفَرَّدَ بِهِ: الصَّبَّاحُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی سریہ روانہ فرماتے تو ارشاد فرماتے: ”اللہ کے نام سے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو، جو اللہ کے ساتھ کفر کرے اس سے قتال کرو، مالِ غنیمت میں خیانت نہ کرنا، عہد شکنی نہ کرنا، (دشمن کی لاشوں کا) مثلہ نہ کرنا، اور نہ کسی بچے کو قتل کرنا، نہ عورت کو اور نہ بوڑھے کو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جابر بن زید سے عمرو بن ہرم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عمرو سے سالم کے سوا کسی نے نہیں، اور اس میں صباح منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4162]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18225، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2772، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2549، 2650، والبزار فى «مسنده» برقم: 4806، 5273، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33804، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5155، 5185، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 6135، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11562»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4162 in Urdu