🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
80. مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4214
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ: نَا رَبَاحُ بْنُ عَمْرٍو الْقَيْسِيُّ قَالَ: نَا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ طَلَعَ عَلَيْنَا شَابٌّ مِنَ الثَّنِيَّةِ، فَلَمَّا رَمَيْنَاهُ بِأَبْصَارِنَا، قُلْنَا: لَوْ أَنَّ ذَا الشَّابَّ جَعَلَ نَشَاطَهُ وَشَبَابَهُ وَقُوَّتَهُ فِي سَبِيلِ اللهِ، فَسَمِعَ مَقَالَتَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: وَمَا سَبِيلُ اللهِ إِلَّا مَنْ قُتِلَ؟ مَنْ سَعَى عَلَى وَالِدَيْهِ فَفِي سَبِيلِ اللهِ، وَمَنْ سَعَى عَلَى عِيَالِهِ فَفِي سَبِيلِ اللهِ، وَمَنْ سَعَى مُكَاثِرًا فَفِي سَبِيلِ الطَّاغُوتِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ إِلَّا أَيُّوبُ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا رَبَاحُ بْنُ عَمْرٍو الْقَيْسِيُّ، لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ اچانک گھاٹی کی طرف سے ایک نوجوان ہمارے سامنے نمودار ہوا، جب ہم نے اس پر نظریں جمائیں تو ہم نے کہا: کاش! یہ نوجوان اپنی چستی، جوانی اور قوت اللہ کی راہ میں لگاتا۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری بات سن لی تو فرمایا: ”کیا اللہ کی راہ صرف یہی ہے کہ آدمی قتل کیا جائے؟ جو شخص اپنے والدین کے لیے دوڑ دھوپ کرے وہ اللہ کی راہ میں ہے، اور جو اپنے بال بچوں کے لیے کوشش کرے وہ اللہ کی راہ میں ہے، اور جو مال کی کثرت (دکھاوے اور فخر) کے لیے کوشش کرے وہ شیطان کی راہ میں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے ایوب کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور ایوب سے رباح بن عمرو قیسی کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں احمد بن یونس منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4214]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه رباح بن عمر وثقه أبو حاتم وضعفه غيره وبقية رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 144» »
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17897، والبزار فى «مسنده» برقم: 9879»

الحكم على الحديث:
فيه رباح بن عمر مختلف فيه، وبقية رجاله رجال الصحيح


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4214 in Urdu