🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
85. مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4801
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ خَلَفٍ الْقَطِيعِيُّ قَالَ: نَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَهُ أَخُوهُ، قَدْ سَقَتْ بَطْنُهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أَخِي قَدْ سَقَتْ بَطْنُهُ، فَأَتَيْتُ بِهِ الْأَطِبَّاءَ، فَأَمَرُونِي بِالْكَيِّ، أَفَأَكْوِيهِ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَكْوِيهِ، وَرُدَّهُ إِلَى أَهْلِهِ، فَمَرَّ بِهِ بَعِيرٌ فَضَرَبَ بَطْنَهُ، فَانْخَمَصَ، فَأَتَى بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: I " أَمَا إِنَّكَ لَوْ أَتَيْتَ بِهِ الْأَطِبَّاءَ قُلْتَ: النَّارُ شَفَتْهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِيسَى I ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس کے ساتھ اس کا بھائی تھا جس کے پیٹ میں پانی بھر گیا تھا، اس نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میرے بھائی کے پیٹ میں پانی بھر گیا ہے، میں اسے معالجین کے پاس لے گیا تو انہوں نے مجھے اسے داغنے کا مشورہ دیا ہے، کیا میں اسے داغ دوں؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اسے مت داغو اور اسے اس کے گھر والوں کے پاس واپس لے جاؤ۔“ پھر اس کا گزر ایک اونٹ کے پاس سے ہوا جس نے اس کے پیٹ پر ٹھوکر ماری جس سے (پانی نکل جانے کے باعث) اس کا پیٹ پچک گیا۔ وہ اسے لے کر دوبارہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگاہ رہو! اگر تم اسے معالجین کے پاس لے جاتے (اور وہ اسے داغ دیتے) تو تم ضرور کہتے کہ آگ نے اسے شفا دی ہے۔“
اس حدیث کو یونس بن عبید رحمہ اللہ سے صرف عبد اللہ بن عیسیٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4801]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 333، والطبراني فى «الصغير» برقم: 691»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4801 in Urdu