🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5317
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّرِيِّ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ: نَا عُمَرُ بْنُ زُرَارَةَ الْحَدَثِيُّ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْبَلَوِيُّ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي الْبَدَّاحِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: اشْتَرَيْتُ أَنَا وَأَخِي مِائَةَ سَهْمٍ مِنْ سِهَامِ خَيْبَرَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَا ذِئْبَانِ عَادِيَانِ ظَلَّا فِي غَنَمٍ أَضَاعَهَا رَبُّهَا بِأَفْسَدَ لَهَا مِنْ طَلَبِ الْمُسْلِمِ الْمَالَ وَالشَّرَفَ لِدِينِهِ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عِيسَى بْنُ يُونُسَ I ".
سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اور میرے بھائی نے خیبر کے حصوں میں سے سو حصے خریدے، یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو حملہ آور بھیڑیے، جنہیں ایسی بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑ دیا جائے جنہیں ان کے مالک نے ضائع کر دیا ہو، وہ ریوڑ کو اتنا برباد نہیں کرتے جتنا مسلمان کا مال اور جاہ و منصب کی حرص اس کے دین کو برباد کرتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے سوا روایت نہیں کی جاتی، اس میں عیسیٰ بن یونس منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5317]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه من لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 71» »
«قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 250» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 195، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5822، والطبراني فى «الكبير» برقم: 459، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8166»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5317 in Urdu