🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5410
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ: دَفَعَ إِلَيَّ جَعْفَرُ بْنُ عَيَّاشٍ كِتَابَهُ، فَكَتَبْتُ مِنْهُ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ انْجَفَلَ النَّاسُ قِبَلَهُ فَكُنْتُ فِيمَنِ انْجَفَلَ، فَلَمَّا رَأَيْتُ وَجْهَهُ عَرَفْتُ أَنَّهُ لَيْسَ بِوَجْهِ كَذَّابٍ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: أَيُّهَا النَّاسُ أَطْعِمُوا الطَّعَامَ، وَأَفْشُوا السَّلَامَ، وَصِلُوا الْأَرْحَامَ، وَصَلُّوا وَالنَّاسُ نِيَامٌ، تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِسَلَامٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ إِلَّا عَاصِمٌ. وَالْمَشْهُورُ: مِنْ حَدِيثِ عَوْفٍ الْأَعْرَابِيِّ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف امڈ پڑے، میں بھی انہی لوگوں میں تھا جو امڈ کر گئے، پھر جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرۂ مبارک دیکھا تو پہچان گیا کہ یہ کسی جھوٹے آدمی کا چہرہ نہیں ہے، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اے لوگو! کھانا کھلاؤ، سلام کو عام کرو، رشتہ داریاں جوڑو، اور رات کو جب لوگ سو رہے ہوں تو نماز پڑھو، (اس کے نتیجے میں) تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے عمرو بن عبدالغفار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو العالیہ سے عاصم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اور مشہور وہ روایت ہے جو عوف اعرابی کے طریق سے، زرارہ بن اوفیٰ کے واسطے سے، سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5410]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 401، 404، 399، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4306، 7370، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2485، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1501، 2674، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1334، 3251، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4721، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24307، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 496، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25898، 26254، 36997، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14968»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5410 in Urdu