🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5411
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ: نَا سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو حَاتِمٍ السِّجِسْتَانِيُّ قَالَ: نَا أَبُو جَابِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا ذَكَرَ عَائِشَةَ، وَحَدَّثَ عَنْهَا قَالَ: حَدَّثَتْنِي الْبَرِيئَةُ، الْمُبَرَّأَةُ مِنْ فَوْقِ سَبْعِ سَمَاوَاتٍ بِنْتُ الصِّدِّيقِ، حَبِيبَةُ حَبِيبِ اللهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، وَلَا عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا أَبُو جَابِرٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو حَاتِمٍ.
امام مسروق رحمہ اللہ جب ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کرتے اور ان سے حدیث بیان کرتے تو کہتے: ”مجھے اس پاک دامن خاتون نے حدیث بیان کی جنہیں سات آسمانوں کے اوپر سے بری قرار دیا گیا، جو صدیق (اکبر) کی بیٹی اور اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوبہ ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن جحادہ سے حسن بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حسن سے ابو جابر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو حاتم اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5411]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 290، 289»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5411 in Urdu